
مخالفین کے بے بنیاد الزامات صرف جھوٹ کا پلندا ،کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں‘شہبازشریف
بہتان تراشی اورجھوٹ بولنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے ، جھوٹ بولنے والوں نے کے پی کے میںاپنے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی 18ء کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ،پرامن اورروشن ہے،سی پیک نے پاکستان کی معیشت کو نئی طاقت دی ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 17 اپریل 2018 21:50

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کانام ہے اورہمارا ہر قدم عوام کی فلاح کیلئے اٹھ رہا ہی-پاکستان کی 70ء سالہ تاریخ میںیہ پہلا موقع ہے کہ تیزرفتاری اورشفافیت کیساتھ منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
دریں اثناء وزیراعلی پنجاب سے آج یہاں مختلف ا ضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی - وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے پانچ برس شفافیت ،دیانت اورامانت سے عبارت ہیں اورہمارا ہر منصوبہ عوام کی فلاح وبہبود کا آئینہ دار ہے ۔مخالفین کے بے بنیاد الزامات صرف جھوٹ کا پلندا ہے ۔کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔بہتان تراشی اورجھوٹ بولنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے ۔ جھوٹ بولنے والوں نے کے پی کے میںاپنے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی جبکہ ہماری حکومت نے دل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک وعوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی حقیقی بچت کرکے نئی مثال قائم کی ہے اور ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے بھرپور محنت اور جذبے اور جانفشانی سے کام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبر دار عناصر کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ان شکست خوردہ عناصر نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کو کھوٹا کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔جھوٹ ،الزامات اور کھوکھلے نعروں پر مبنی سیاست کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے۔آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو یکسر مسترد کر دیں گے۔ اراکین اسمبلی نے صوبے کے عوام کی بے مثال خدمت پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنی محنت اورویژن کے ذریعے پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنایا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے شہروں کی ترقی دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلیدبن چکی ہے ۔پنجاب سپیڈ شہباز شریف کا اعزاز ہے اورانشاء اللہ اب پنجاب سپیڈ پاکستان سپیڈ میں بدلے گی۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا،اراکین پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ اور چوہدری زاہد اکرم شامل تھے ۔مزید اہم خبریں
-
کامن ویلتھ رپورٹ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
-
حکومت ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں میں بہتری، پبلک فنانس اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے حوالہ سے اقدامات کر رہی ہے، یورپی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، وزیرخزانہ ..
-
اسرائیلی طیاروں نے دوحہ پر بیلسٹک میزائل بحیرہ احمر سے فائر کیے، امریکی اہلکار
-
صدرزرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر کا استقبال
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن چلے گئے
-
وزیرتجارت کی ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع
-
اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے. جسٹس حسن اظہر رضوی
-
یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہیں. سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
-
اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
-
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ،قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.