مستونگ ، کھڈکوچہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا

منگل 17 اپریل 2018 21:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ترجمان سول ہسپتال کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے 14افراد جن میں ایک خاتون اور13مرد شامل ہیں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ،جن میں بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :