سندھ ہائی کورٹ نے جون جولائی کی فیس وصول نہ کرنے کے احکامات جاری نہیں کئے،سیدخالد شاہ

؂وشل میڈیا پر والدین اور اسکولز انتظامیہ کے درمیان بدمزگی پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروئی کی جائے،چیئرمین پرائیویٹ ایسوسی ایشن

منگل 17 اپریل 2018 21:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) چیئر مین پرائیویٹ ایسوسی ایشن سید خالد شاہ نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے جون جولائی کی فیس وصول نہ کرنے کے احکامات جاری نہیں کئے سوشل میڈیا پر والدین اور اسکولز انتظامیہ کے درمیان بدمزگی پیدا کرنے کرنے والوں کے خلاف قابونی کاروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پرایئویٹ ایسوسی ایشن سید خالدشاہ نے منگل کو کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولز مالکان کو جون جولائی کی فیس وصول نہ کرنے کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کئے بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سوشل میڈیا پر والدین اور نجی اسکولز مالکان کے درمیان بدمزگی پیدا کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ فیسوں میں اضافے کا فارمولا بنانے کیلئے سند ھ ہائی کورٹ نے 90دن کا وقت دیا ہے جس کے لئے 12رکنی ٹیم تشکیل دے گئی اور سندھ ہائی کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر تمام ممبران عمل کریں گے اور اگر ہمارے ممبران اس فیصلے اتفاق نہیں کریںگے توایسوسی ایشن اس حوالے سے سپریم کورٹ سے اپیل کرے گی اور ان کا مزید کہنا تھا کہ نجی اسکول مالکان اسکول بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے سرٹیفکیٹ اور مارشیٹ کی مد میں کوئی فیس وصول نہیں کریںگے۔

متعلقہ عنوان :