ْجے یوپی کی رکن سازی مہم، کیمپوں کا انعقاد،عوام کاجوش وخروش ،بڑی تعدادمیں ممبر شپ حاصل کی

شام ،فلسطین اور کشمیر کی حالت زارمسلم حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے، علامہ سید عقیل انجم قادری

منگل اپریل 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) سندھ کے صدر علامہ سیدعقیل انجم قادری نے کہاہے کہ کراچی نبی ﷺ کے غلاموں کا شہر ہے،اس کا اسلامی تشخص بحال کرکے دم لیں گے،حکمرانوں نے شہر کی حالت جنگلوں سے بھی بدترکردی، شہری پانی ،بجلی اور گیس کو ترس رہے ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں، گٹرگلیوں اور سڑکوں پر بہہ رہے ہیں،بدترین گرمی میں بے تحاشہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینامحال کردیاہے،Kالیکٹرک سے پوچھنے والاکوئی نہیں،جمعیت علمائے پاکستان قوم کو تنہانہیں چھوڑے گی، Kالیکٹرک سمیت تمام عوام دشمن اداروں کے خلاف احتجاجی مہم شروع کریں گے۔

یہ باتیں انہوں نے شاہ فیصل ٹائون میں جے یوپی کے رکن سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں،اس موقع پر محمدشکیل قاسمی، جمیل خان، رحیم بخش، نعیم مدنی، سلیم بخاری،علیم خاں، مہتاب نورانی، سیدمسرورعالم قادری، اسفندیارخان،زاہدراجپوت، ساجدرسول، ڈاکٹریامین قریشی، غلام عباس لنگاہ، اسامہ صدیقی، محمداحمر،حسنین احمد ودیگر بھی موجودتھے،جبکہ مفتی فیض القادری، مفتی محمدبشیرالقادری نورانی، مفتی راشدعلی قادری، صوفی ریاض اشرفی،علامہ فدااحمدنعیمی، عبدالوحیدیونس نورانی سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام اور جے یوپی رہنمائوں کی بڑی تعداد وقتاًفوقتاً ممبرسازی کمیپ کادورہ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکنان جمعیت انتہائی پرجوش تھے،عوام کی بڑی تعدادنے جمعیت علمائے پاکستان کی ممبرشپ حاصل کی۔واضح رہے ممبرشپ کے حوالے سے کراچی بھرمیں جمعیت علمائے پاکستان کیمپ لگارہی ہے،اس سلسلے میں شاہ فیصل ٹائون سمیت گڈاپ ٹائون، سرجانی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، لانڈھی کورنگی اور دیگر علاقوں میں کیمپ لگائے جاچکے ہیںجبکہ مزید علاقوں میں بھی رکن سازی کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

کیمپوں کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید عقیل انجم قادری، کراچی کے صدرعلامہ قاضی احمدنورانی، مفتی بشیرالقادری، محمدشکیل قاسمی اور دیگر رہنمائوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ کراچی میں ریکارڈ ممبرسازی کریں گے اور70ء کی دہائی کی طرح ایک بارپھر جے یوپی کو کراچی کی سب سے بڑی جماعت بنائیں گے۔جے یوپی رہنمائوں نے عالمی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ شام ،،فلسطین اور کشمیر کی حالت زارمسلم حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے،آج امت مسلمہ سلطان صلاح الدین ایوبیؒ ،محمدبن قاسم ؒ اور خالد بن ولید ؓ جیسے مسلم ہیروزکویادکررہی ہے۔مسلم حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں اور پوری دنیامیں امت مسلمہ کے خون کی ارزانی کو رکوائیں۔

متعلقہ عنوان :