اسلام آباد، ٹریفک پولیس کاروٹ پورا نہ کرنے ، خواتین کی سیٹوں پر مردوں کو بٹھانے ،

سواریوں کوچھت پر بٹھا نے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کااعلان ٹریفک قوانین کے ایک سے زائد دفعہ خلاف ورزی کرنے پر روٹ پرمٹ کینسل کر دیا جائے گا

منگل اپریل 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روٹ پورا نہ کرنے والی پبلک سروس گا ڑ یو ں ، خواتین کے لیے مختص کی گئی سیٹو ں پر مردوں کو بٹھانے ، گا ڑ یو ں کی چھتوں پرشہریوں خصوصاً طلباء کو بٹھانے والی پبلک سر و س گا ڑ یو ں کے خلاف کریک ڈائون کااعلان ، ٹریفک قوانین کے ایک سے زائد دفعہ خلاف ورزی کرنے پر روٹ پرمٹ کینسل کر دیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید نے قوانین کے خلاف ورزی کرنے والی پبلک سروس گا ڑ یو ں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔خصوصاً روٹ پورا نہ کرنے والیپبلک سروس گاڑیوں ،زائد کرایہ وصول کرنے ،سواریوں کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آ نے ،خواتین کی نشستوںپر مرد وں کو بٹھانے،بس کی چھت پر شہریوں خصوصاً طلباء کو بٹھانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایک سے زائد دفعہ ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کا روٹ پرمٹ کینسل کر دیا جائے گا،کارروائی کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر تعینات ر ہیں گے اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزری کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر یں گے۔ اسی طر ح بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ چلنے والی اوراضا فی سیٹو ں والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جارہی ہے اس خصوصی مہم کی نگرانی ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید کر رہے ہیں ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید نے کہا ہے کہ شہریوں کی جانب سے زائد کرایہ کے متعلق شکایات ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اور مقرر کردہ کرایہ کی وصولی کو یقینی بنائیںشہری زائد کرایہ سے متعلق یا کسی بھی شکایت کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن نمبر 1915,اور0519261992-93پر درج کرا سکتے ہیںایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کرانسانی زندگیوں کی حفاظت کرنی ہے،یہ ہمارا فرض ہے،شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :