چیئرپرسن ریلوے پروین آغامدت ملازمت پوری ہونے پر (کل ) ریٹائر ہو جائیں گی

منگل 17 اپریل 2018 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) چیئرپرسن ریلوے پروین آغامدت ملازمت پوری ہونے پر کل بروز (بدھ ) کو ریٹائر ہو جائیں گی۔پروین آغا ریلوے میں مختلف عہدوں پر تعینات رہیں اور اکتوبر 2014میں ریلوے کی چیئرپرسن مقرر ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن ریلوے پروین آغامدت ملازمت پوری ہونے پر آج بروز ( بدھ ) کو ریٹائر ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

پروین آغا نے 1981میں سول سروس میں شمولیت کے بعد مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں، 2014میں بطور چیئرپرسن پاکستان ریلوے تعیناتی کے بعد پروین آغا نے ریلوے کی بحالی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا اور مسافروں کی سہولت کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی سیکرٹری اور چیئرپرسن ریلوے پروین آغا کی ریٹائرمنٹ پر انکی محکمے کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان ریلوے کو بہتر بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :