سعودی عرب کا پہلی مرتبہ کسی اسلامی ملک میں جنگ کیلئے فوج بھیجنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 17 اپریل 2018 23:48

سعودی عرب کا پہلی مرتبہ کسی اسلامی ملک میں جنگ کیلئے فوج بھیجنے کا اعلان
ریاض  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) سعودی عرب نے پہلی مرتبہ کسی اسلامی ملک میں جنگ کیلئے فوج بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے بھی شام کی جنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے شام کی جنگ میں حصہ لینے کیلئے اپنی فوج بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہو گا جب سعودی عرب کسی اسلام ملک میں جنگ لڑنے کیلئے اپنی فوج وہاں بھیجے گا۔ اس سے قبل یمن کی جنگ میں سعودی عرب نے عرب اتحادی فوج کے ذریعے حوثی دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ اب یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کی سرکاری فوج اپنی حیثیت میں کسی اسلام ملک میں ہونے والی جنگ میں حصہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :