محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

بدھ 18 اپریل 2018 10:00

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ژوب ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور نیم پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسمعیل خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔