ْچین کی پاکستان میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نو ماہ کے دوران 25.33 فیصد اضافہ ہوا ، سٹیٹ بینک

بدھ 18 اپریل 2018 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی نو ماہ کے دوران چین کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 25.33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورت کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2017-18ء کے دوران چین کی جانب سے کی جانے والی ایف ڈی آئی کا حجم 1.44 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 833 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چین کی جانب سے کی گئی براہ راست سرمایا کاری میں 25 فیصد سے زیادہ یعنی 211 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران چین پاکستان میں براہ راست سرمایا کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر امریکہ ہے۔ امریکہ کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران 614.4 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایا کاری کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران امریکہ نے 37.5 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایا کاری کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں چین کی جانب سے توانائی اور تعمیرات کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :