گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں ادائیگی پالیسی کا اعلان

بدھ 18 اپریل 2018 11:02

گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں ادائیگی پالیسی کا اعلان
قصور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں کاشتکاروں کو گندم کی قیمت کی ادائیگی کی پالیسی کا اعلان کردیاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ رقوم کی ادائیگی کی پالیسی کیمطابق چھوٹے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے 50 بوری گندم کی قیمت بینک کی مقررہ شاخ سے سپیشل کائونٹرزپر اداکی جائے گی جس کیلئے بینکوں کو سکرول اسی روزہرحال میں شام تک پہنچا دیاجائے گاجبکہ کاشتکاروں کو نقد رقوم کی ادائیگی اگلے روزیقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ 30بوری سے زیادہ گندم کی بوریوں کی قیمت کا بل کاشتکاروں کے اکائونٹس میں جمع ہوگا جس کی زیادہ سے زیادہ 72گھنٹوں تک کلیئرنس کردی جائے گی۔