کاروں کی فروخت نے پاکستان میں نیار ریکارڈ قائم کردیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:48

کاروں کی فروخت نے پاکستان میں نیار ریکارڈ قائم کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) پاکستان میں کاروں کی فروخت میں 67 فیصد کا زبردست اضافہ ہوگیا، صرف ایک ماہ میں 17 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں نے پچھلے ماہ بڑی تعداد میں گاڑیاں خریدی ہیں، ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت بڑھ کر 17 ہزار 174 یونٹس تک پہنچ گئی، گزشتہ سال ستمبر میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 10 ہزار 297 تھی جبکہ اس بار فروخت میں دوگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

اگست 2024 میں گاڑیوں کی فروخت 14 ہزار 50 رہی تھی، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت 42 ہزار 267 رہی۔ستمبر میں موٹرسائیکل اور 3 پہیوں والے یونٹس کی فروخت میں بھی سالانہ 21 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں موٹرسائیکل اور 3 پہیوں والے یونٹس کی مجموعی فروخت 1لاکھ 58 ہزار941 رہی۔مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں موٹرسائیکل اور 3 پہیوں کی مجموعی فروخت میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی میں موٹرسائیکل اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کی مجموعی فروخت 3 لاکھ 20 ہزار 187 یونٹس سے بڑھ کر 4 لاکھ 31 ہزار 542 ہوگئی۔