ملک میں موٹر سائیکلز کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 36فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

پیر 13 اکتوبر 2025 17:14

ملک میں موٹر سائیکلز کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) ملک میں موٹر سائیکلز کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 36فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 4 لاکھ 23 ہزار 105 یونٹس موٹر سائیکلز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3 لاکھ 11 ہزار 724 یونٹس موٹر سائیکلز فروخت ہوئے تھے۔

ستمبر میں ایک لاکھ 56 ہزار 143 یونٹس موٹر سائیکلز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اگست کے ایک لاکھ 44 ہزار 845 یونٹس کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر میں موٹر سائیکلز کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال ستمبر میں ایک لاکھ 27 ہزار 294 یونٹس موٹر سائیکلز کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔