جڑی بوٹیاں گندم کی معیاری پیداوارکی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ، زرعی ماہرین

بدھ 18 اپریل 2018 11:02

قصور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوار 7سی50فیصد تک متاثرہورہی ہے اگرصرف جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کر لیاجائے تو اوسطاً 5تا10فی ایکڑ اضافی پیداوارحاصل ہوسکتی ہے واضح رہے کہ تمام ترکاشتی امورکی دستیابی کے باوجود ہرسال لاکھوں من گندم جڑی بوٹیوں کی نذرہوجاتی ہے ‘پیداواری نقصان کی مالیت کے اندازہ129ارب روپے بنتاہے جو کہ ایک بڑا قومی نقصان ہے ‘پیداواری کے نقصان کے علاوہ جڑی بوٹیاں گندم کی معیاری پیداوارکی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ‘گندم کی بوائی اورکٹائی کے عوامل میں اچھی خاصی رکاوٹ بنتی ہے خاص طو رپر لبلی کیلیم دمبی سٹی کیوجہ سے گری ہوئی گندم کی کٹائی بے حد مشکل ہوجاتی ہے بعض جڑی بوٹیاں کیڑوں اور بیماریوں کے پھیلائو کا باعث بھی بنتی ہے بعض جڑی بوٹیاں گندم کے بیج کیساتھ مل کر بیج کا معیار خراب کردیتی ہے اورنئے کھیتوں تک پھیلائوکاباعث بنتی ہے‘گندم کی پیداواراخراجات میں اضافہ ہوجاتاہے کھادوں کی زیادہ مقداراستعما ل کرنی پڑتی ہے‘گندم کی فصل میں 50سے زیادہ اقسام کی جڑی بوٹیاں اگتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کیمطابق گندم کیلئے منظوردہ تمام زہریں ہرقسم کی جڑی بوٹیوں کیلئے یکساں مفیدنہیں ہے بلکہ بعض چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کو زیادہ مارتی ہے۔