کترینہ کیف فلم ’’اے بی سی ڈی- تھری‘‘ میں کام نہیں کر رہیں

بدھ 18 اپریل 2018 11:14

کترینہ کیف فلم ’’اے بی سی ڈی- تھری‘‘ میں کام نہیں کر رہیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف فلم ’’اے بی سی ڈی تھری‘‘ میں ورون دھون کے مدمقابل نہیں ہوں گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریمو ڈی سوزا نے ڈانس فلم ’’اے بی سی ڈی‘‘ اور ’’اے بی سی ڈی ٹو‘‘ کو تھری ڈی ورژن میں بنایا اور اب وہ فور ڈی اور آئی میکس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ’’اے بی سی ڈی تھری‘‘ بنائیں گے جس کے حوالے سے پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں کترینہ کیف ورون دھون کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے لیکن اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ فلم میںکترینہ کیف ورون دھون کے مدمقابل نہیں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :