اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی اپنا پروڈکشن ہائوس بنانے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 18 اپریل 2018 11:14

اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی اپنا پروڈکشن ہائوس بنانے کا فیصلہ کر لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا کے بعد دیپیکا پڈوکون بھی اپنا پروڈکشن ہائوس بنائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپیکا پڈوکون اداکاری کے ساتھ ساتھ اب پروڈیوسر بھی بنیں گی۔ دیپیکا پڈوکون ان دنوںاپنا پروڈکشن ہائوس بنانے کی تیاریاں کر رہی ہیں اور جلد ہی وہ اس شعبے میں بھی قدم رکھیں گی۔