نیہا ککڑ کے گانے ’’او ہم سفر ‘‘ کو یوٹیوب پر 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا

بدھ 18 اپریل 2018 11:16

نیہا ککڑ کے گانے ’’او ہم سفر ‘‘ کو یوٹیوب پر 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کے گانے ’’او ہم سفر ‘‘ کی ویڈیو کو یوٹیوب پر 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ نیہا ککڑ کے گانا ’’او ہم سفر ‘‘ 16 اپریل کو ریلیز کیا گیا جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے اب تک 5 لاکھ 14 ہزار 345 لوگ دیکھ چکے ہیں، اس گانے کو گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے بھائی ٹونی ککڑ نے گایا جو نیہا اور فلم ’’یاریاں ‘‘ کے اداکار ہیمانش کوہلی پر فلمایا گیا ہے۔ یہ گانا مونج منتشر نے لکھا اور ٹونی ککڑنے کمپوزکیا ہے جبکہ ویڈیو کے ہدایتکار چریت دیسائی ہیں۔