فلم ’’بھویش جوشی سپرہیرو‘‘ کے 2 پوسٹر جاری

بدھ 18 اپریل 2018 11:16

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور کی فلم ’’بھویش جوشی سپرہیرو‘‘ کے 2 پوسٹر جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار وکرم ادیتیا موٹوانے کی فلم’’بھویش جوشی سپرہیرو‘‘ کے 2 پوسٹر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ایک پوسٹر میں ایک آدمی ماسکے پہنے اور ہاتھ میں ڈنڈا پکڑے کھڑا ہے جبکہ دوسرے پوسٹر میں ماسک والا شخص کچھ لوگوں سے لڑتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ فلم کی کہانی گجراتی لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو قدرتی طاقتوں کا مالک ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :