گلوکار تعبیر علی سے شادی کے بعد برسوں سے منظر عام سے غائب اداکارہ عارفہ صدیقی کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی

بدھ اپریل 12:09

گلوکار تعبیر علی سے شادی کے بعد برسوں سے منظر عام سے غائب اداکارہ عارفہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) ماضی کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ عارفہ صدیقی نے شوبز میں دوبارہ واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اس بار عارفہ صدیقی بطور گلوکارہ بھرپور انداز سے میوزک انڈسٹری میں انٹری کا ارادہ رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں انہوں نے باقاعدہ تیاری بھی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ عارفہ صدیقی نے استاد نذر حسین سے شادی کے بعد گلوکاری اور اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا البتہ کچھ عرصہ قبل جب ان کے شوہر کا انتقال ہوا تو انہوں نے نوجوان گلوکار تعبیر علی سے شادی کرلی تھی، جن کے کہنے پر عارفہ صدیقی نے کئی سال بعد گلوکاری شروع کردی ہے اور جلد ہی وہ اسکا عملی مظاہرہ بھی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :