زرعی یونیورسٹی پشاورمیں پودوں و بیجوں کے حوالے سے سیمینار

بدھ 18 اپریل 2018 12:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)زرعی یونیورسٹی پشاور میں منسٹری آف فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ، پاکستان ریسرچ کونسل اسلام آباد اور فوڈ اینڈ ایگرکلچر آرگنائزیشن پاکستان کے باہمی تعاون سے ’’رول آف پلانٹ جنیٹکس ریسورس ان ویریئٹل ڈیویلپمنٹ اینڈ سیڈ سسٹم ‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار ہوا ، جس میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر نور پی خان مہمان خصوصی تھے ،سیمینار میں ملک بھرسے سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے ماہرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نور پی خان نے کہاکہ اللہ رب العزت نے قسم قسم کی فصلوں ، پھلوں، سبزیوں ، پودوں ، جڑی بوٹیوں اور پھولوں سے نوازا ہے اگر ہم ان کی نگہداشت اچھی طرح سے کریں تو پاکستان انہیں خلیجی اور یورپی ممالک کو برآمد کر کے کثیر زر مبادلہ کما سکتاہے۔