ماجد ماجدی کی کنگنا رناوت کے فلم ’’بی اونڈ دا کلائوڈز ‘‘کے لئے انکار کے حوالے سے خبروں کی تردید

بدھ 18 اپریل 2018 13:18

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ایرانی ہدایتکار ماجد ماجدی نے کنگنا رناوت کے فلم ’’بی اونڈ دا کلائوڈز ‘‘کے لئے انکار کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی ہدایتکار ماجد ماجدی نے کنگنا رناوت کے فلم ’’بی اونڈ دا کلائوڈز ‘‘کے لئے انکار کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوت سے فلم کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن کچھ چیزیں طے نہ ہونے کے باعث اداکارہ ملاویکا موہنن کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہم اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ کام نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے آفس سے کچھ باتیں سنی گئیں کہ کنگنا رناوت نے فلم میں مضبوط کردار نہ ہونے کی وجہ سے انکار کر دیا ہے جو سچ نہیں تھا جس سے مجھے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا رناوت بہت اچھی اداکارہ ہیں اور مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے پر امید ہوں۔ فلم ’’ بی اونڈ دی کلائوڈز ‘‘ میں اداکار ایشان کھتر اور مالاویکا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم 20 اپریل کو ریلیزکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :