فلم ’’کلنک ‘‘ میں بہترین اور خوبصورت اداکاروں کے ساتھ کام کا بے صبری سے انتظار ہے، عالیہ بھٹ

بدھ 18 اپریل 2018 13:18

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فلم ’’کلنک ‘‘ میں بہترین اور خوبصورت اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے ٹویٹر پر فلم ’’کلنک ‘‘ میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت کے 21 سال بعد اکھٹے کام کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں ہدایتکار ابھیشیک ورما کی فلم کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے اور انہیں بہترین اور خوبصورت اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے، ہم آئندہ سال آپ کے قریبی سینما گھروں میں آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :