تنازعات سے گھرے علاقوں میں جنسی زیادتیاں روکی جائیں۔ملیحہ لودھی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 اپریل 2018 13:28

تنازعات سے گھرے علاقوں میں جنسی زیادتیاں روکی جائیں۔ملیحہ لودھی
نیو یارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل۔2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ تنازعات سے گھرے علاقوں میں جنسی زیادتیاں روکی جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اقوام متحدہ کی کونسل میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانمار سے پاکستان کے پڑوس تک ریاستی اور غیر ریاستی عناصر جنسی زیادتیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبادی کو خوفزدہ کرنے کیلئے جنسی زیادتیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے والے اکثر انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے جاتے۔

متعلقہ عنوان :