ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ راجہ عبدالصبور کو ڈی پی او شانگلہ تعینات کر دیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 13:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ راجہ عبدالصبور کو ڈی پی او شانگلہ تعینات کر دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ نواز جوکورس پر روانہ ہو گئے ہیں، کی جگہ تھانہ سٹی سے شعبہ تفتیش کے سب انسپکٹر عبدالغفور کو ایس ایچ او تھانہ نواں شہر تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ ڈویژن راجہ عبدالصبور خان کو تبدیل کر کے ڈی پی او شانگلہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور نے ایس ایچ او نواں شہر کیڈٹ نواز جو کورس پر گئے ہیں، کی جگہ تھانہ سٹی سے شعبہ تفتیش کے انچارج سب انسپکٹر عبدالغفور کو ایس ایچ او تھانہ نواں شہر تعینات کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :