سیاست میں آنے کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے،

سابق سازشی عناصر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، بابر نواز خان

بدھ 18 اپریل 2018 13:54

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد صرف عوام کی خدمت ہے، سابق سازشی عناصر کو مذموم مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، ان کی اصل طاقت ان کے حلقہ کے غریب عوام ہیں، عام انتخابات میں عوام کو پیسہ سے خریدنے کا وعدہ کرنے والوں کو عبرتناک شکست ہو گی۔

(جاری ہے)

یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع ہری پور میں انتہائی قلیل وقت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ان کی وساطت سے اربوں روپے سوئی گیس و بجلی کی مد میں فراہم کر کے عوام سے کئے وعدے ایفا کر کے مثال قائم کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نصف صدی عوام کے حقوق پامال کرنے والوں نے اپنے اقتدار میں عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، ہری پور کے عوام نے ایسے لوگوں کو مسترد کر دیا ہے، یہ مسترد شدہ لوگ ہیں اور آئندہ انتخابات میں بھی انہیں سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔