گندم کی کٹائی اور تھریشننگ کے دوران اڑنے والا گردو غبار ڈسٹ الرجی کا باعث بن سکتاہے، ماہرین طب

بدھ 18 اپریل 2018 13:58

فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے ماہرین طب نے کہا ہے کہ گندم کی کٹائی اور تھریشننگ کے دوران اڑنے والا گردو غبار ڈسٹ الرجی کا باعث بن سکتاہے لہٰذا دمہ ، سانس ، دل کے مریض پاس جانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے جہاں ان کے امراض میں پیچید گی پیدا ہو سکتی ہے وہیں موت واقع ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ گندم کی فصل کی کٹائی اور تھریشننگ کے دوران سانس کی بیماریوں میں بھی شدت آجاتی ہے جس سے یہ امراض خطر ناک صورت حال اختیار کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جو افراد ڈسٹ الرجی میں مبتلا ہیں وہ بھی گندم کے قریب مت جائیں تاہم تھریشننگ کے بعد جب گردو غبار ختم ہو جائے تو وہ معمول کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔