ہلدی کی کاشت رواں ہفتہ مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ اپریل 13:58

فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء)ماہرین زراعت نے پنجاب میں ہلدی کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ 25 اپریل تک ہلدی کی کاشت مکمل کر لیں ۔ انہوںنے بتایاکہ ہلدی مرطوب و معتدل آب و ہوا میں اچھی پرورش پاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہلدی کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیز میرازمین انتہائی موزوں ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جس کھیت میں پہلے برسیم کاشت کی گئی ہو وہاں اگر 2کٹائیوں کے بعد تیسری بار کھیت میں ہل چلا کر برسیم کو مٹی میں دبادیاجائے اور 20 سی25ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اسے اچھی طرح ہموار کرلیاجائے تووہاں ہلدی کی شاندار فصل پیدا ہو سکتی ہے۔ جامعہ زرعیہ کے ماہرین نے بتایاکہ ایک ایکڑ رقبہ پر کاشت کیلئے ہلدی کے گچھوں میں سے 600 سے 700 کلوگرام ہلدی کی درمیان والی موٹی گٹھیاں چن لی جائیں اور چاقو سے ان کے 2ٹکڑے کرکے 15 سے 20سینٹی میٹر کے فاصلے پر نصف میٹر قطاروں میں کاشت کردیاجائے تو اس سے افزائش نسل بہتر ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہلدی کے بیج کو کھرپے کی مدد سے 5سینٹی میٹر گہرا دبانا چاہیے اور کاشت کے بعد کھیت پر کماد کی کھوری کی دو سے تین سینٹی میٹر موٹی تہہ بچھادینی چاہیے تاکہ کھیت کی نمی برقرار اور زمین کا درجہ حرارت مناسب رہ سکے۔