ویلنشیالیٹ کی برداشت اور پیوندکاری مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 18 اپریل 2018 13:58

فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو ویلنشیالیٹ کی برداشت اور پیوندکاری کاعمل مکمل کرنے سمیت پودوں کے کچے گلے اور غیر معمولی بڑھوتری والی شاخیں کاٹنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انہیں مزید کہاگیاہے کہ وہ جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک بھی یقینی بنائیں تاکہ ترشاوہ پھلوں کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

ایوب ریسرچ کے ماہرین زراعت نے کہاکہ جن باغبانوں نے ابھی تک باغات میں نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط نہیں ڈالی وہ نہ صرف فوری طورپر باغات میں نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں بلکہ عناصر صغیرہ کا ضرورت کے مطابق سپرے بھی کریں ۔ انہوںنے کہاکہ 15 دن کے وقفہ سے ترشاوہ پھلوں کے باغات کی آبپاشی بھی جاری رکھنی چاہیے خاص کر پھل سیٹ ہونے کے بعد پانی ضرور دیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ باغبان کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف سپرے کریں اور تنوں پر بورڈ و پیسٹ بھی کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ باغبان باغات میں جنسی پھندے لگانے کا عمل بھی جاری رکھیں تاکہ باغات کو کسی قسم کے نقصان کا احتمال نہ رہے ۔