سانگھڑ،زرعی پانی کی تقسیم پر تصادم،1 شخص جاں بحق،10 زخمی

بدھ 18 اپریل 2018 14:27

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) سانگھڑ میں زرعی پانی کی تقسیم پر تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی علاقے پیرومل تھانے کی حدود میں زرعی پانی کے تنازعے پر مسلح تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ہیں، واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق شخص کی لاش اور چار زخمیوں کو کھپرو اسپتال جبکہ چھ زخمیوں کو سانگھڑ کے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت محمد الیاس راجڑ کے نام سے ہوئی ہے، جوسیاسی جماعت کا کارکن ہے،تصادم کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :