اقوام متحدہ کی ٹیم کا شامی شہردوما میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ

بدھ 18 اپریل 2018 14:27

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) اقوام متحدہ کی ایک سکیورٹی ٹیم نے شامی دارالحکومت دمشق کے قریبی شہر دوما کا دورہ کیا ہے، جس دوران وہاں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اگر اس ٹیم نے صورتحال کو محفوظ قرار دیا تو کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کی عالمی تنظیم کے ماہرین دوما میں ہونے والے مبینہ کیمیائی حملے کے سلسلے میں اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیں گے۔ واضح رہے کہ سات اپریل کو اٴْس وقت باغیوں کے زیر قبضہ اس شہر میں کیمیائی حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مغربی ممالک اس حملے کی ذمہ داری شامی حکومت پر عائد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :