
عوام آئندہ انتخابات کے بعد ایوان صدر، وزراء اعلیٰ ہائوس اور وزیراعظم ہائوس میں مذہبی لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں، مولانا امجد لاہوری
بدھ 18 اپریل 2018 14:45
(جاری ہے)
اس موقع پر مولانا سید ہدایت الله شاہ، مولانا ناصر محمود، مولانا مفتی شمس الحق، وحید سواتی، مولانا حفیظ الرحمن، قاری حفیظ الله قریشی،مولانا عبدالقدیر، محمد اسجد، مولانا عبدالواحد، محمد حسن اجمل، اسعد منظور، محمد عمر عبید اور دیگر موجود تھے۔
مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ مجلس عمل کا آئندہ عام انتخابات میں مقابلہ بہرحال بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے اور پاکستان کو سیکولر قوت بنانے والوں کے ساتھ ہو گا جو بیرونی اشاروں پر نئے نعروں کی بنیاد پر گیم کھیلتے ہیں، پاکستان کی قوم مذہب سے بہت زیادہ پیار کرنے والی ہے اور اسلام کے نفاذ کیلئے پاکستان کی نوجوان نسل، خواتین اور عوام ترس رہے ہیں، انشاء الله یہ کام جلد مذہبی قوتیں کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نازک موڑ سے گذر رہا ہے، ان حالات میں جے یو آئی مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے ملک میں اتحاد امت کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، علماء دینی مدارس کے طلباء دین اور پا کستان کی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے، اس واضح ثبوت گذشتہ روز کا واقعہ ہے کہ پاکستانی قوم اپنے ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنے کیلئے تیار ہے۔ مولانا محمد امجد خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجلس عمل متحد اور متفق ہے، اس اختلافات کی خبریں محض ایک پراپیگنڈا ہے، مجلس عمل کی مرکزی باڈی بن چکی ہے، باقی تین صوبوں میں بھی باڈیاں بن چکی ہیں، صوبہ خیبر کی باڈی کا بھی جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات کیلئے بھرپور تیاریاں کریں، الیکشن نزدیک ہیں، جے یو آئی آئی مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے بھرپور حصہ لے گی، لادین قوتوں کو شکست سے دوچار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن عوام سے رابطے بڑھائیں اور ان کو جے یو آئی مجلس عمل کے منشور سے آگاہ کریں۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ انتخابی ماحول کچھ غیر یقینی صورتحال کا شکار بھی ہے لیکن ہم انتخابات کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں، ہم متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے پوری قوت کے میدان میں اتریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.