دنیا بھر میں آثار قدیمہ کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا

بدھ اپریل 15:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آثار قدیمہ کا عالمی دن گزشتہ روز بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ آثار قدیمہ اور بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے خصوصی تقریبات، کانفرنسز، سیمینارز اور مذاکروں کا اہتمام کیا گیا جن میں آثار قدیمہ کی اہمیت و افادیت ، انہیں ان کی اصل حالت میں محفوظ کرنے ، نئی نسل کو آثار قدیمہ کی تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے ، مذکورہ آثارات کی تزئین و آرائش ، انہیں کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :