کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی‘ ہاکی فیڈریشن کا کوئی نمائندہ استقبال کیلئے نہ آیا

بدھ 18 اپریل 2018 15:13

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) کامن ویلتھ گیمز میں بری کارکردگی کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی کے ایونٹ میں 7 ویں نمبر پر رہی ، قومی ٹیم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے دبئی کے راستے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچی ، قومی ٹیم کے استقبال کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوئی نمائندہ استقبال کیلئے نہیں آیا، قومی رنگ کی سبز ٹی شرٹوں میں ملبوس قومی کھلاڑی اپنی ذاتی گاڑیوں پر گھروں کو روانہ ہوئے جبکہ بعض کھلاڑی اپنا سامان پکڑے پارکنگ لاٹ میں گاڑیاں اور ٹیکسیاں تلاش کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :