محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا دوسرا نوٹس موصول، 2 اکتوبر کو لاہور طلب

بدھ 30 ستمبر 2026 21:14

محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا دوسرا نوٹس موصول، 2 اکتوبر کو لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا دوسرا نوٹس موصول ہو گیا ہے۔ محمد رضوان کے قریبی ذرائع نے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رضوان کو 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے لاہور طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رضوان کو گھر کے ایڈریس پر نوٹس موصول ہوا، انہیں ضبط شدہ موبائل کے تجزیے اور فارنزک کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی آئی اے پیش ہوں گے۔قریبی ذرائع کے مطابق الزامات کی تفصیلات نوٹس میں فراہم نہیں کی گئیں جبکہ رضوان کی جانب سے این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے خط کا جواب بھی موصول نہیں ہوا۔رضوان این سی سی آئی اے پیشی پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات پوچھیں گے۔