محکمہ لائیو سٹاک نے فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے 268 سول و ویٹرنری ہسپتالوں میں آسٹریلین کیکر ‘مورنگا( سو ہانجنا ) اور دیگر اقسام کے پودے لگانے کا عمل شروع کردیا

بدھ 18 اپریل 2018 15:15

فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میںمحکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کے تمام 268 سول وویٹرنری ہسپتالوں میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیاہے ۔ اس سلسلہ میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں پودا لگا کرمہم کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ شجرکاری کے سلسلہ میں ڈویژن کے 268سول ویٹرنری ہسپتالوں میں آسٹریلین کیکر ‘مورنگا( سوہانجنا ) اور دیگر اقسام کے پودے لگائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے 91 ‘ جھنگ کے 90 ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 47 اور چنیوٹ کے 40 سول ویٹرنری ہسپتالوں میں کیکر اورمورنگاکے پودے فراہم کر دئیے گئے ہیں جن کی بدولت صحت مند اور صاف ستھرا ماحول نظر آئے گا۔ انہوں نے سٹاف کے ارکان سے کہا کہ وہ لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ان کی نشو و نما کا بھی خصوصی خیال رکھیں ۔