فلم ’’اومیرتا ‘‘ کو سنسر بورڈ کی طرف سے مشکلات کا سامنا

بدھ 18 اپریل 2018 15:15

ممبئی ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’اومیرتا ‘‘ کو سنسر بورڈ کی طرف سے مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ہنسل مہتا کی فلم ’’اومیرتا ‘‘ 20 اپریل کو ریلیز کی جانی ہے لیکن فلم میں پرتشدد مناظر اور بولڈ موضوع کے باعث فلم کو ابھی تک سنسر بورڈ کی طرف سے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ نہیں ملا ہے جس کے باعث فلم کے مقررہ تاریخ پر ریلیز نہ ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار راج کمار رائو، راجیش تیلنگ، روپندر نگرا اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :