
گری کے امریکہ میں پی وی ملٹی وی آر ایف یونٹ کے قیام کے لئے معاہدے پر دستخط
بدھ 18 اپریل 2018 15:21

(جاری ہے)
اس کے لئے 1200 ایئر کنڈیشننگ ایکوئپمنٹ کے سیٹ لگائے گئے اور 6.7 میگاواٹ کا پی وی پینل نصب کیا گیا ہے۔
گری پی وی ایئر کنڈیشنر پی وی ڈائریکٹ ڈرائیون ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ یہ ایئر کنڈیشننگ سسٹم پی وی پینل سے براہ راست کرنٹ جنریٹ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے جو کہ صنعت میں ابتدائی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس سے توانائی کے خسارے پر روائتی ی وی پینل کے موڈ اور ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر کے مقابلے میں کم از کم 10 فیصد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ گری کا سیکنڈ جنریشن ی وی ملٹی وی آر ایف یونٹ جس کا اس منصوبے کے لئے انتخاب کیا گیا تھا، ایک مربوط پی وی ملٹی وی آر ایف یونٹ ہے جس کے چلانے کے پانچ طریقے ہیں اور یہ بجلی کی پیداوار، بجلی کے استعمال اور پبلک پاورڈ گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے فنکشن کو ایڈجسٹ کرنے سمیت مختلف آپریشنل طریقے اختیار کر سکتا ہے۔ اس میں ایک مربوط کمبائننگ باکس، ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر اور متعلقہ ٹیکنالوجیز موجود ہیں جن کے ذریعے تنصیب کی لاگت کو کم اور جگہ کو بچایا جا سکتا ہے۔ ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر ایئر کنڈیشنر کے اندر نصب کیا گیا ہے اس طرح اس کی روزانہ کی بنیاد پر مرمت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت گری نے دنیا کے 22 ممالک اور علاقوں میں پی وی سسٹمز کے 5 ہزار سیٹس تیار کئے ہیں۔ پی وی ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی بنیاد پر گری بجلی کی سپلائی اور اس کے استعمال کے پورے نظام کو مزید اپ گریڈ کرتا اور توانائی کی دنیا میں ایک نئے نیٹ ورکنگ کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے۔ گری ایئر کنڈیشنر بنانے کا تخصص کا حامل ہونے کی حیثیت سے معیاری مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ گری کی اپنی تین ہزار سے زائد مصنوعات ہیں اور اس نے 20 قسم کی کیٹیگری کی مصنوعات تیار کی ہیں جن میں 400 سیریز اور سات ہزار ماڈلز ہیں۔ یہ گھریلو اور کمرشل دونوں قسم کے صارفین کے لئے ہیں۔ جدت ہمیشہ سے گری کا طرہ ء امتیاز رہی ہے، جی ایم وی وی آر ایف سسٹم، سینٹر فیوجل واٹر چلر اور سائن ویو ڈی سی انورٹر ایئر کنڈیشنر کی تیاری کے ذریعے گری اس شعبہ میں بانی کی حیثیت رکھتا ہے اور ایئر کنڈیشننگ کی صنعت میں گری کی ساکھ ایک رجحان ساز کے طور پر مستحکم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی،ہنڈرڈ انڈیکس 130,000 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی،فارمی مہنگے
-
مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025میں 7.89فیصدکا اضافہ
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کمی، سرکاری نرخ 432 روپے مقرر
-
سمیع واحد کوکا کولا پاکستان و افغانستان ریجن کے نئے جنرل منیجر مقرر
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
-
ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں فری لانسرز کا کردار بہت اہم ہے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025 کی تقریب سے خطاب
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,600 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال پر شاندار آغاز، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے کلو کمی
-
ہونڈا اٹلس نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.