پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان جاری

جمعرات 7 مئی 2026 22:52

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  تیزی کارحجان جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوبھی تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 1189.52 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد172894.27پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر560کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،290کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،165کی قیمتوں میں کمی اور105کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 986.97ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 52.70ارب روپے تھی،کے ایس ای 30انڈیکس 385.76پوائنٹس کے اضافہ کے بعد52120.10پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 2361.39پوائنٹس کے اضافہ سے 248767.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فیوچرٹریڈنگ کے تحت 12.41ارب روپے کے سودے طے پائے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 0.8فیصدکے اضافہ کے بعد68.3ارب ڈالرہوگیا۔ بینک آف پنجاب کے 86327198حصص،فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ65965072حصص اورحیسکول پٹرولیم کے 44741876 حصص کالین دین ہوا،حراٹیکسٹائل ملز،دیوان شوگرملزلمیٹڈ اورعبداللہ شاہ غازی شوگرملزسرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔