ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا تحصیل بھیرہ کا دورہ کے دوران لینڈ ریکارڈسینٹر اورسکولوں و کالجز کی صورتحال کاجائزہ

بدھ 18 اپریل 2018 15:23

سرگودھا۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے تحصیل بھیرہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عمر فارو ق وڑائچ سے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ‘مراکز صحت اور سکولوں اور کالجوں کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عمر فارو ق وڑائچ کوو ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں میں ادویات اور عملہ حاضری کو خود چیک کریں اور تعلیمی اداروں کے دورے کریں۔

انہوں نے غیر حاضرسرکاری ڈاکٹر وں اور اساتذہ کے خلاف کاروائی کرنے اور عوامی خدمت کے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اورہدایت کی کہ لینڈ ریکارڈ میں معمولی نوعیت کی خامیوں کو مراکز پر ہی درست کر دیا جائے تاکہ زمینداروں کو پٹواری مافیا کے استحصال سے بچایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم پر موجود سائلین سے مسائل دریافت کئے اورفوری طو رپر حل کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں انہوں نے گندم خریداری مرکز میانی کادورہ کیا اورباردانہ کی شفاف او رمیرٹ پر تقسیم کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ باردانہ کی تقسیم میں کسی قسم کی تخصیص نہ کی جائے ۔ انہوں نے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنرعمر فاروق وڑائچ کو گرداوری میںنقائص کے ذمہ د اروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی، جبکہ موقع پر موجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پر واضح کیا کہ وہ خریداری مرکز پر میرٹ کو اپنانے اور شفافیت قائم کرنے کاذمہ دار ہے او رکسی بھی قسم کی شکایت ‘ بے ضابطگی کا وہ ذمہ دارہوگا۔

انہو ںنے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عمر فارو ق وڑائچ کو گرداروی کی غلطیوں کے درستگی کیلئے ریونیو عملہ اور نمبر داروں کے ساتھ مل کر اس کی اصلاح کرنے کی ہدایت کی۔