کرم ایجنسی میں بارش وپہاڑی پربرف باری

بدھ 18 اپریل 2018 16:00

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاراچنار سمیت کرم ایجنسی کے اکثر علاقوں پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہو گیا ہے اور لوگوں نے گرم کوٹ اور بنیان پہن لیے ۔

(جاری ہے)

بارشوں سے علاقے کے کچے راستوں پر چلنا محال ہو گیا ہے بارشوںکے سبب فصلوں پر بہتر اثرات ہونگے پاراچنار میں لوگ سردی سے بچائو کیلئے گیس اور سوختنی لکڑی کے استعمال کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا بارشوں کے بعد دریا کرم اور کرم ایجنسی کے ندی ،نالوں میں طغیانی کے باعث زرعی اراضی بہہ کر کاشتکاروں کو کروڑں روپے کے نقصانات ہو چکے ہیں علاقے کے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی اراضی کیلئے حفاظتی پشتے تعمیر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :