کراچی ،میزان بینک کافیچ اسکائی کے ساتھ معاہدہ

بدھ 18 اپریل 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے آئی ٹی کمپنی فیچ اسکائی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت فیچ اسکائی کے کنیکٹ پلیٹ فارم پیکابو کے ذریعے صارفین کو بینک کی ڈسکائونٹ اور پروموشن آفرزبہتر انداز پیش کی جائیں گی۔ یہ سہولت بینک کی ویب سائٹ، موبائل اپیلی کیشن اور سوشل میڈیا چینلز کے ساتھ منسلک ہوگی جس سے صارفین تازہ ترین ڈسکائونٹس اور ڈیلز کے ساتھ ساتھ برانچ ، اے ٹی ایم اور اپنے قریب ترین ڈسکائونٹ ڈیل لوکیشن کے بارے میںبھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس شاندار پلیٹ فارم پر پیکابو کنیکٹ میزان بینک کے ڈیجیٹل چینل کے ساتھ متعدد فیچرز فراہم کرے گا جن میں لوکیشن میپس، صارفین کی ریٹنگ، ریویوز، پارٹنر مینوز، سروسز کی تفصیلات، آئوٹ لٹس کی پکچر گیلری اور مقامی پارٹنرز کی جانب سے مقامی اور بین الاقوامی پیش کردہ لوکیشنزشامل ہیں۔

(جاری ہے)

معاہدے پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام اور فیچ اسکائی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مہندی حسن ہریانی نے دستخط کئے۔

اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے کہاکہ فیچ اسکائی کے ساتھ معاہدہ کرکے ہمیں خوشی ہورہی ہے ۔ یہ معاہدہ صارفین کو جدید سہولیات آسانی کے ساتھ فراہم کرنے کے ہمارے عزم میں مدد فراہم کرے گا۔ پیکابو کنیکٹ کی تنصیب مجموعی طور پر نہ صرف ہمارے صارفین کے تجربے کے معیار کو بہتر بنائے گی بلکہ ہمیں اپنے صارفین کو زیادہ بہتر انداز میں خدمات فراہم کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔

اس موقع پر فیچ اسکائی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مہندی حسن ہریانی نے کہاکہ یہ ہمارے لیے نہایت خوشی کا موقع ہے کہ پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہواہے۔ میزان بینک پاکستان کا آٹھواں بڑا بینک ہے۔ بینک ملک بھر میں 600سے زائد برانچز کے ساتھ590سے زائد اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :