چونیاں ، اغواء کے بعد قتل ہونے والا بچہ سپرد خاک، والدین میں خوف وہراس ،بچوں کو سکول بھجوانہ درد سر بن گیا

بدھ 18 اپریل 2018 16:30

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پتوکی کے نوا حی علاقے نولکھا ٹاون سے اغواء کے بعد قتل ہونے والا بچہ سپرد خاک والدین میں خوف وہراس بچوں کو سکول بھجوانہ درد سر بن گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارسلان قتل کیس کے ملزمان دو گرفتار نہ ہو سکے مگر دو سالہ بچے خا وند بخش کو اغواء کے بعد اغواء کاروں نے اگلے رو ز قتل کر کے اس کی لاش برج مہالم کے قریب فصلوں میں پھینک دی گئی ، دو سالہ بچے خالد بخش کی لاش ملی تو علا قے میں خوف وہرا س پھیل گیا پولیس نے پو سٹ ما رٹم کے بعد دو سالہ بچے کی نعش والدین کے حوالے کر دی 2 سالہ بچے کے اغواء کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی جس سے والدین میں خو ف وہراس پھیل گیا اور چھوٹے بچوں کو سکول بھجوانا درد سر بن گیا ہے ۔

اغواء کے بعد قتل ہونے والے بچے کو نماز جنازہ کے بعد سپر د خاک کر دیا گیا ۔ 48گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی ۔

متعلقہ عنوان :