جسٹس ہیلپ لائن اور دیگر اداروں کے تعاون سے کراچی میں پہلی ویمن لا کانفرنس کا انعقاد کل ہوگا

بدھ 18 اپریل 2018 17:03

جسٹس ہیلپ لائن اور دیگر اداروں کے تعاون سے کراچی میں پہلی ویمن لا کانفرنس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) جسٹس ہیلپ لائن اور دیگر اداروں کے تعاون سے کراچی میں پہلی ویمن لا کانفرنس کا انعقاد کل (جمعرات )ہوگا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج عقیل احمد عباسی، جسٹس اشرف جہاں،جسٹس کوثر سلطانہ، کمیشن چیئرپرسن برائے انسانی حقوق ماجدہ رضوی سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس ہیلپ لائن کی کاوشوں سے پاکستان میں پہلی مرتبہ ویمن لا کانفرنس کا انعقاد 19 اپریل بروز جمعرات کو آرٹس کونسل میں کیا جارہا ہے تقریب کا مقصد خواتین کے حقوق کو فروغ دینا ان کے مسائل کو حل کرنا خواتین کو قانون کی اہمیت اور قانون میں خواتین کو پیش آنے والی پیچیدگیوں سے دور کرنا ہے کانفرنس کے زریعے قانونی شعبہ سے وابستہ تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو خواتین کے حقوق اور قانون کے مطابق خواتین کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کے لئے آگاہی دی جائیگی جس میں مختلیف معروف قانون دان قانونی حوالے سے اپنی رائے سے تقریب میں موجود شرکا کو آگاہ کرینگے تقریب کے مہمان خصوصی سندھ ہائی کورٹ سینئر جج عقیل احمد عباسی، جسٹس اشرف جہاں،جسٹس کوثر سلطانہ حسین، ماجدہ رضوی کمیشن چیئرپرسن برائے انسانی حقوق سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کرینگے تقریب کی صدارت کمیشن چیئرپرسن برائے انسانی حقوق ماجدہ رضوی کریگی جبکہ کانفرنس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ ضمیر احمد گھمرو، صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیا لنجار، وزیر اعلی سندھ کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ارم خالد، سینیٹر عبالحسیب خان، شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کے وائس چانسلر جسٹس (ر) قاضی خالد، کمیشن چیئرمین ویمن حرسمنٹ حکومت سندھ جسٹس (ر) طارق شاہنواز، سیکریٹری جسٹس اینڈ لا کمیشن سپریم کورٹ ڈاکٹر رحیم اعوان، جسٹس ہیلپ لائن کے سرپرست اتم پرکاش، سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ انوار منصور، لا یونیورسٹیز کی طالبات، تمام بار ایسوسی ایشنز کے رہنما، اسلام آباد کے سیکریٹری قانون سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں سمیت دیگر اہم شخصیات کو جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ایڈووکیٹ ندیم شیخ کی جانب سے دعوت نامہ بھی دیے گئے ہے جبکہ منتظمین میں سندھ ہائی کورٹ کے بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر شہاب سرکی اور جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ایڈووکیٹ ندیم شیخ اور ان کی ٹیم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :