شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:00

شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس میں مدعی کے وکلا نے ابتدائی دلائل مکمل کر لئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے کیس پر سماعت کی۔شیخ وقاص اکرم کے وکلاء کیجانب سے دعویٰ پر ابتدائی دلائل مکمل کرلئے گئے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف 1 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔