سند ھ اسمبلی ،پی ایس پی کے ارکان نے کے الیکٹرک کے خلاف قرارداد جمع کرادی

بدھ 18 اپریل 2018 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں جانے والے ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی میں بجلی بحران پر کے الیکٹرک کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ۔قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید حفیظ الدین نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر بھی دھرنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کے پاس تمام تر صلاحیتیں ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے کے الیکٹرک کے خلاف غفلت برتنے پر مجرمانہ کارروائی کی جائے۔

پی ایس پی رہنماں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کے سوموٹو سے متعلق عدالت میں جلد فیصلہ آنا چاہیئے۔ فنگشنل لیگ سے ایم کیو ایم رہنماں کی ملاقاتوں سے متعلق سوال پر حفیظ دین کا کہنا تھاکہ ہم فنکشنل لیگ والوں کو جلد کھانے پر بلائینگے۔