
لوٹ مار مافیادوبارہ فیڈریشن کے وسائل کو لوٹنے کی فکر میں مبتلا ہے،ایس ایم منیر
ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کا پیاراور ا عتماد ہی میرا سرمایہ ہے، فرحان الرحما ن ،اشرف میا،فرازالرحمان کے عشائیہ سے خطاب تقریب میں نویدبخاری،،زبیرطفیل،مظہراے ناصر،گلزار فیروز،خالدتواب،زبیرچھایا، اختیاربیگ، حسیب خان،سمیع خان ودیگر کی شرکت
بدھ 18 اپریل 2018 17:17

(جاری ہے)
اس موقع پر ،گلزار فیروز،یو بی جی کینیڈ اکے چیئرمین نوید بخاری،زبیرطفیل،مظہر اے ناصرخالدتواب،زبیرچھایا،فرحان الرحمان،اختیار بیگ،عبدالسمیع خان،اشرف میا،فراز الرحمان،حنیف گوہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ طارق حلیم، سینیٹر عبدالحسیب خان، نور احمد خان،منیرسلطان،عامراقبال،ندیم کشتی والا،شکیل احمد ڈھینگڑا، کیپٹن معیز خان،جوہرقندھاری،ندیم خان،سلمان اسلم،عمران فاروقی،جنیدنقی ،مسعوداحمد، مجیدعزیز،احمدشاہ،مناظر اے ناصر،ایس ایم پرویز،ایس ایم طارق،ایس ایم طارق، راشدصدیقی،تسنیم صدف،ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور انکی والدہ،اکبرفاروقی اور دیگر بھی موجود تھے۔
ایس ایم منیر نے کہا کہ میرے بلڈ پریشر سے میری کڈنی متاثر ہوئی ہے اوران دنوں میرا ڈائیلائسز ہورہا ہے لیکن جو لوگ مجھے کمزور سمجھ کر اندھرے میں فیڈریشن کو فتح کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ ناسمجھ ہیں کیونکہ یہ ادارہ اب کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ بزنس کمیونٹی کا سرمایہ ہے جس کی ہم مل کر حفاظت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے اور آئندہ چندروز میں کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں یوبی جی کی کورکمیٹیوں کے اجلاس ہونگے جس میں انتخابی لائحہ عمل طے کیا جائے گا،ہم نے آج تک ووٹ نہیں خریدے مگر ہمارے سامنے والے گروپوں کے الائنس نے گزشتہ الیکشن میں بھی ووٹ خریدے پھر بھی بدترین شکست سے دوچار ہوئے۔انہوں نے اپنی اہلیہ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے تمام عمر انکا بھرپور ساتھ دیا ،وہ میرے خاندان کی ماں اور میں باپ ہوں جبکہ پوری بزنس کمیونٹی میری اولاد کی مانند ہے۔گلزار فیروز نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ایس ایم منیر کی قیادت میں یوبی جی ایک جٹان کی مانندبن چکا ہے جسے گرانے کا خواب دیکھنے والے پاش پاش ہوجائیں گے۔،ایس ایم منیر ہماری آن،شان اور پہچان ہیں۔یو بی جی کینیڈا کے چیئرمین نوید بخاری نے کہا کہ ایس ایم منیر حال ہی میں کینیڈا آئے اور میں ان کے ساتھ 3ماہ تک امریکا اور کینیڈا بھر میں سفر کرتا رہا ،منیر بھائی نے 9سی10گھنٹے گاڑی میں سفر کیا اور انکی طبیعت ٹھیک ہے،وہ پہلے سے بہتر ہیں اور میری یو بی جی کے رہنمائوں سے گزارش ہے کہ الیکشن کے دنوں میں ایس ایم منیر کو گھر میں ہی بیٹھ کر کام کرنے دیں اور انہیں زیادہ سفرنہ کرائیں۔ شیخ فرحان الرحمان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایس ایم منیر پریہ مثل صادق آتی ہے کہ"ہے جینے کا مقصددوسروں کے کام آنا" ،ایس ایم منیر کی خدمات کسی منصب کیلئے نہیں اور یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ایس ایم منیربزنس کمیونٹی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے رہیں گے،کچھ لوگ پیسوں کی بنیاد پر لیڈر بننے کی کوشش کرتے ہیں مگر ایس ایم منیرکمانڈ کرتے ہیں،وہ واحد لیڈر ہیں جن میں کوئی لسانیت یا عیب نہیں ہے۔ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیرطفیل نے آئندہ سال17اپریل کو ایس ایم منیر کے اعزاز میں عالیشان تقریب کے انعقاد کا اعلان کیااور کہا کہ ایس ایم منیر بزنس کمیونٹی کے جنرل ہیں جو خود آگے رہ کرمیدان جنگ میں قیادت کرتے ہیں۔اشرف میا نے کہا کہ ایس ایم منیر پاکستان کا سرمایہ ہیں جن پر ہمیں ناز ہے،وہ ایک کامیاب انسان اور درمند دل رکھتے ہیں اور ایک چھتری کی مسنند پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو سایہ فراہم کرتے ہیں۔آخرمیں ایس ایم منیر نے اپنی سالگہ کا کیک کاٹا جبکہ تمام ہی مہمانوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 سو روپے کا بڑا اضافہ
-
30 ہزار روپے کے بجٹ میں دستیاب بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 386,300 روپے پر مستحکم
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصدکی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا،ادارہ شماریات
-
16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.