چین کی نئی تحقیقی یونیورسٹی کے پہلے صدر کا انتخاب

بدھ 18 اپریل 2018 17:24

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) سابق پرنسٹن مالیکیولر بیالوجی پروفیسر شاہی ژی ہیگون ویسٹ لیک یونیورسٹی کے پہلے صدر بن گئے ہیں،یہ چین کی پہلی نجی یونیورسٹی ہے جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی تحقیق میں اعلیٰ سطح کے با صلاحیت افراد تیار کر نا ہے،یونیورسٹی ٹرسٹیز نے شاہی کو جو کہ ویسٹ لیک انسٹوٹیٹ فار ایڈونسٹ سٹیڈی کے صدر بھی ہیں گذشتہ روز نائب صدور شو ٹائن اور چایو من کے ساتھ صدر منتخب کر لیا،اس کے علاوہ انہوں نے ماہر طبیات اور نوبل انمام یافتہ یانگ چن ننگ کو صوبہ چی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ چو میں اس یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اعزازی ڈائریکٹر منتخب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :