ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس کے خلاف کارروائی

بدھ 18 اپریل 2018 18:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میںڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خیرماتو میں 2کلینکس کو سیل کردیا جبکہ مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے ایس ایچ او بلی ٹنگ پولیس اسٹیشن کو مراسلہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ہیلتھ کیئر کمیشن کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں ایک کلینک حجرے میں کھولا گیا تھا جس میں مریضوں کا علاج کیاجاتا تھا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دونوں کلینکس کے مالکا ن نہ توپی ایم ڈی سی کے ساتھ رجسٹرڈ تھے اور نہ ہی کسی اور ریگولیٹری اتھارٹی سے لائسنس حاصل کررکھا تھا۔ان کا مزید کہناتھاکہ مذکورہ مالکان کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت غیرقانونی پریکٹس کرنے پر کارروائی کی گئی۔سمیع اللہنے کہاکہ کوہاٹ کے عوام کی جانوں سے کھیلنے والے ان عطائی ڈاکٹروں اور غیرقانونی طور پر قائم کلینکس کے خلاف کاروائیاںجاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :