ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں مطالبات کے حق میں جلسہ (کل) ہوگا

بدھ 18 اپریل 2018 18:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈائر یکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے سبزازار (احاطہ کچہری )میں صوبائی و مرکزی مطالبات کے علاوہ سرکاری دفاتر پر وکلا کے ناجائز قبضہ و مداخلت کے خلاف جلسہ (آکل) ہو گا، واضح رہے کہ42روز سے ڈائر یکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسزقلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے جس میں ملازمین کی جانب سے صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، آج 10بجے ڈیپارٹمنٹ کی تنظیموں کے نمائندے اور ممبران جلسہ کریں گے اور صوبائی اسمبلی تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔

محمد اسلم خان صوبائی صدر آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل خیبر پختونخوا اور سکریڑی جنرل گوہر تاج نے کہاکہ ہم نے کافی کوشش کی کہ حکومت افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرے لیکن حکومت ہر صورت ملازمین کو سڑکو ں پر لانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ سرکاری محکموں میں سیاسی اور بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن لوگوں نے ملازمین سے زیادتی وناانصافیاں کی ہے ان کو ایک بار پھر کہنا چاہتا ہوں کہ ملازمین ان ناانصافیوں کا انتقام الیکشن میں ووٹ کی پرچی سے لینگے انہوں تمام سرکاری ملازمین کو 19اپریل کو ڈائر یکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں منعقدہ جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین جوق درجوق شرکت کر کے جلسے کو کامیاب بنائیں اور یک جہتی کا ثبوت دیں ۔