ملک کے دیگر شہروں کی طرح ھنگو میں بھی لائن مین ڈے منایا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 18:20

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ھنگو میں بھی لائن مین ڈے منایا گیا۔اس سلسلے میں پیسکو ھنگو ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایکسین محمد ریاض،چیئرمین ہائیڈرو یونین حیات وزیر بنگش،ایس ڈی او کامران خان، فرخ سیر، جاوید حسین،محمدجاوید اقبال،محمدعثمان سمیت ضلع بھر سے لائن مینوں اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکسین محمد ریاض ،حیات وزیر بنگش و دیگر نے کہا کہ واپڈا میں لائن مین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔لائن مین جان فشانی ایماند اری سے فرائض انجام دیں کیونکہ یہی عبادت ہے۔انہوں نے کہا کہ لائن مین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا جبکہ لائن مین کے بغیر واپڈا نا مکمل ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ لائن مینوں کے حقوق کاتحفظ یقینی بنایاجائے گااورانکی تمام ضروریات کاخیال رکھا جائیگا۔

چیئر مین ہاہیڈروہونین حیات وزیربنگش، سکرٹری فرخ ،جاوید حسین سیر و دیگر نے شہدائے واپڈا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ لائن مینوں کی قربانیاں لائق ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ لائن مینوں نے ہمیشہ جان کی پروا ہ کئے بغیر لگن سے فرائض انجام دئیے جبکہ سیفٹی اقدامات کااہتمام کر کے لائن مین نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔ تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لائن مینوں میں اعزازات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :