ہنگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ لیوی کی پاسنگ آئوٹ پریڈ

بدھ 18 اپریل 2018 18:20

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ایف سی گراونڈ ہنگو میںفرنٹئیر کانٹبلری کی طرف سے ڈسٹرکٹ لیوی کے 30اہلکاروں کی 40روزہ تربیت کا مرحلہ مکمل ہونے پر پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میںمہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد ،کمانڈنٹ پی ٹی سی ڈی آئی جی مسعود سلیم،ڈی او ایف سی شربت خان،ڈی پی او آصف گوہر ،اے سی یوسف کریم،سمیت ہنگو اور اورکزئی کے عمائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پرڈی سی ہنگو نے ڈی او ایف سی شربت خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ لیوی کے پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ مہمان خصوصی ڈی سی ہنگو شاہ فہد نے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں سے فرائض کی ادائیگی کا حلف لیا۔ اس دوران لیوی اہلکاروں نے شاندار پریڈ کر کے حاضرین کی داد وصول کی جبکہ چاو ق چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان خصوصی کے چبوترے کے سامنے سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب میں ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے کہا کہ لیوی دفورس نے ہر حالت میں دیگر فورس کے ہمراہ ملک کی خاطر بیش بہا قربانیاں دیں ہیںاور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے فرائض لگن کے ساتھ سر انجام دئیے۔انہوں نے کہا کہ لیوی فورس کی تربیت کرکے پیشہ ورانہ فورس بنایا ہے لیوی فورس کو تمام مراعات اور سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے بہترین کارکردگی کے حامل ریکروٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :